بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سریاب روڈ میں جبری لاپتہ ظہیر بلوچ سمیت لاپتہ افراد کے لواحقین کی ریلی کی کوریج کے دوران پاکستانی فورسز نے صحافی اور گدروشیا پوائنٹ چینل کا نمائندہ نیاز بلوچ پر تشدد کرکے اُن سے اُنکا موبائل فون چھین کرلے گئے۔
جبکہ مظاہرین نے بتایا کہ فورسز نے دیگر کئی خواتین کے موبائل بھی چھین لئے ہیں ۔
یاد رہے آج کوئٹہ میں جبری لاپتہ ظہیر بلوچ کے اہلخانہ اور بلوچ کارکنان کی جانب سے ظہیر بلوچ کی منظرعام پر لانے اور بازیابی کے لئے احتجاجی ریلی منعقد کی گئی تھی پولیس تشدد واقعہ کی سیاسی و انسانی حقوق کے تنظیموں اور کارکنان نے شدید مذمت کرتے ہوئے احتساب کا مطالبہ کیا ہے-
کوئٹہ میں پولیس تشدد سے متعدد مظاہرین زخمی بھی ہوئے جبکہ پولیس کی جانب سے متعدد مظاہرین کی گرفتاریوں کی بھی اطلاعات موصول ہوئی ہیں- تازہ ترین اطلاعات کے مطابق شہر کے ریڈ زون میں اس وقت مظاہرین کی بڑی تعداد موجود ہیں جو جبری لاپتہ افراد کی بازیابی کا مطالبہ کررہے ہیں ۔