ریاست نے جبری گمشدگیوں کے خلاف احتجاج کو روکنے کے لیے ہمیشہ تشدد کا سہارا لیا ہے۔ ایچ آر سی پی

104

ہیومن راٹس کونسل پاکستان نے بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں بلوچ مظاہرین کے ساتھ روا رکھے جانے والے پرتشدد سلوک کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مظاہرین جن میں خواتین بھی شامل ہیں، جو کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے پوسٹل ورکر ظہیر بلوچ کی مبینہ جبری گمشدگی کے خلاف ریلی کر رہے تھے جسے 27 جون کو نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا تھا۔

انہوں نے کہاکہ خاص طور پر بلوچستان سے جبری گمشدگیوں کی مسلسل اطلاعات کے باوجود، ریاست نے اس گھناؤنے عمل کو ختم کرنے کے لیے پختہ عزم کا مظاہرہ نہیں کیا۔ اس کے بجائے اس نے پرامن طریقے سے جمع ہونے کے آئینی حق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جبری گمشدگیوں کے خلاف احتجاج کو روکنے کے لیے ہمیشہ تشدد کا سہارا لیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ظہیر بلوچ کو فوری طور پر تلاش کیا جائے اور ان کے اغوا کاروں کا محاسبہ کیا جائے۔