سامی: سی پیک روٹ پر پاکستان فوج کی گاڑیوں پر حملہ

411

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے سامی میں مسلح حملے میں پاکستان فوج کی گاڑیوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق سامی میں سی پیک روٹ پر پاکستان فوج کی گاڑیوں کو گھات لگائے مسلح افراد نے حملے میں نشانہ بنایا ہیں۔

حملے میں پاکستان فوج کو نقصانات اٹھانے کی اطلاعات ہیں تاہم حکام نے اس حوالے سے تاحال کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہے۔

مذکورہ علاقے میں بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیمیں متحرک ہیں تاہم حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ چھ مہینوں میں بلوچ آزادی پسند تنظیموں کی جانب سے مجموعی طور پر 203 سے زائد حملے کیے جاچکے ہیں جن میں سے بلوچ لبریشن آرمی نے 95 اور بلوچستان لبریشن فرنٹ نے 108 حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔