بلوچ لبریشن آرمی کی آفیشل میڈیا چینل ہکل نے گذشتہ دنوں قلات میں ہونے والے حملے کی ویڈیو فوٹیج جاری کردی۔
تیرہ منٹ انتیس سکینڈ پر مشتمل ویڈیو کی شروعات رات کی تاریکی میں جدید ہتھیاروں تھرمل اسکوپس کا استوانل کرتے ہوئے پاکستانی فوج کے آؤٹ پوسٹس حملے سے ہوتا ہے۔
ویڈیو کی شروعات رات کی تاریکی میں ہوتا ہے جبکہ ویڈیو کے اگلے حصے میں صبح کے منظر دیکھے جاسکتے ہیب جہاں رات کو شروع ہو ہونے والی جنگ بدستور جاری رہتا ہے۔
رات کو شروع کو ہونے والا جنگ دن بھر جاری رہتا ہے اور یوں دیکھتے دیکھتے بی ایل اے کے سرمچار پاکستانی فوج کے کیمپ پر قبضہ کرنے اور اسلحہ و بارود اپنے تحویل میں لینے کو کامیاب ہوجاتے ہیں۔
ویڈیو میں پاکستانی فورسز کے مچھر دانی، بستر اور سوکھنے کے لیے رکھے گئے کپڑے بھی دیکھے جاسکتے ہیں جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ اہلکاروں نے آخری وقت بھاگنے نکلنے کی کوشش کی ہوگی۔
ویڈیو کے آخر میں بڑی تعداد میں بی ایل اے کے سرمچار دیکھے جاسکتے ہیں۔ جو پاکستانی فوج کے کیمپ کو قبضہ میں لے کر کیمپ کو نذر آتش کرکے جاتے ہیں جبکہ بعدازاں بلوچ سرمچاروں کو بلوچی رقص “دو چاپی” کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہیں۔
خیال رہے چوبیس جون کو قلات شہر سے قریب اسکلکو کے علاقے میں بلوچ لبریشن آرمی نے ایک شدید نوعیت کے حملے میں گیس فیلڈ کی سیکورٹی کیلئے قائم پاکستان فوج کے کیمپ سمیت پوسٹس کو نشانہ بنایا تھا۔
بی ایل اے ترجمان کے مطابق بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے دشمن فوج پر مختلف اطراف سے بیک وقت راکٹوں و دیگر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کردیا، جبکہ بی ایل اے کی فتح اسکواڈ نے دشمن کے ساتھ دوبدو مقابلہ کرتے ہوئے ایک گھنٹے کے اندر ہی دشمن فوج کے دو آوٹ پوسٹوں پر قبضہ جمانے کامیاب ہوگئے۔
ترجمان نے کہا کہ بلوچ سرمچار جن میں فتح اسکواڈ اور اسپیشل ٹیکٹیکل آپریشنز اسکواڈ (ایس ٹی او ایس) کے دستے بھی شامل تھے، انہوں نے مہارت سے پیش قدمی کرتے ہوئے شدید مقابلے کے بعد دشمن کے مرکزی کیمپ پر بھی قبضہ جمانے میں کامیاب ہوگئے، سرمچاروں کی پیش رفت دیکھتے ہوئے، بزدل دشمن کے تمام اہلکار اپنا اسلحہ و سازوسامان چھوڑ کر بھاگ نکل گئے۔