یورو کپ 2024: پرتگال، بیلجئم فاتح، جارجیا اور چیک ری پبلک میں برابری

76

ہفتے کے روز کھیلے گئے تین میچوں میں پرتگال اور بیلجئم نے اپنے اپنے گروپ میچز جیت لئے-

یورو کپ 2024 ہفتے کے روز کھیلے گئے پہلے میچ میں گروپ ایف کے جارجیا اور چیک ری پبلک کے درمیان کانٹے دار مقابلے کے بعد میچ ایک ایک گول کے برابری سے اختتام پزیر ہوا-

پہلے میچ میں جہاں جارجیا نے پہلے ہاف میں پنالٹی کک پر گول بنایا، چیک ری پبلک نے اس خسارے کو دوسرے ہاف میں برابر کردیا اور کھیل ایک ایک کے برابری کے ساتھ اختتام پزیر ہوا-

دوسری جانب یورو کپ فٹ بال میں گروپ ایف کے دوسرے میچ میں پُرتگال نے ترکیہ کو تین صفر سے مات دے دی-

ڈورٹمنڈ میں کھیلے گئے میچ میں ابتدائی لمحات میں پرتگال کے برناڈو سلوا نے پہلا گول کردیا، سات منٹ بعد ترکی کے اپنے ہی کھلاڑی کی جانب سے خود ہی پر گول کرنے کے بعد پہلے ہاف میں پرتگال کو دو گولوں کی برتری حاصل رہی-

میچ کے 55ویں منٹ میں گول کرکے برونو فرنانڈس نے اپنی ٹیم کی سبقت مزید بڑھا دی اور پرتگال نے تین صفر سے کامیابی سمیٹی اور اسی طرح پرتگال راؤنڈ 16 میں پہنچ گیا-

مزید برآں ہفتے کو گروپ ای میں ایک اور اہم مقابلے میں بیلجئم اور رومانیہ مدمقابل ہوئے جسے بیلجئم نے دو سفر سے جیت لیا-

کھیل کے پہلے ہی دو منٹوں میں بیلجئم کے مڈفیلڈر تلیمنس نے گول کرکے بیلجئم کو کھیل کے شروع میں ہی برتری دلا دی تھی تاہم بعد ازاں دونوں ٹیموں کی جانب سے ایک دوسرے کے گولوں پر تابڑ تھوڑ حملوں کے باوجود پہلے ہاف میں کوئی گول کرنے میں ناکام رہیں-

دوسری ہاف میں بیلجئم کے اسٹرائیکر لوکاکو نے دوسرا گول کردیا تاہم ریفری کی جانب سے لوکاکو کا گول غلط قرار دیکر حذف کردیا گیا اور کھیل کے آخری دؤر میں بیلجئم کے کیپٹن دی برونی نے گول کرکے بیلجئم کو دو سفر سے برتری دلادی-

یورو کپ 2024 کے گروپ میچز میں آج سوئٹزلینڈ کا مقابلہ جرمنی سے اور اسکاٹ لینڈ کا مقابلہ ہنگری سے ہوگا-