اوستہ محمد غیرت کے نام پر خاتون قتل

127

اوستہ محمد میں شوہر نے غیرت کے نام پر اپنی بیوی کو قتل کردیا-

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقے اوستہ محمد تھانہ کیٹل فارم گوٹھ شہنواز رند میں سیاہ کاری کے الزام میں ملزم عبدالرحمن رند نے اپنی بیوی مسما عبدہ بی بی کو فائرنگ کر کے قتل کرنے کے بعد موقع واردات سے اپنے بھائیوں سمیت فرار ہوگیا۔

اطلاع ملتے ہی کیٹل فارم پولیس جائے وقوع پہنچ کر نعش قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کرنے کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا جبکہ ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے-

مزید کاروائی مقامی پولیس کررہی ہے-