پنجگور: جبری لاپتہ نوجوان کی لاش برآمد

752

گذشتہ دنوں ضلع کیچ سے سرکاری حمایت یافتہ مسلح گروہ ڈیتھ اسکواڈ کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والے نوجوان کی لاش پنجگور سے برآمد ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجگور کے علاقے پل آباد جورکان کور کے قریب ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی ہے جس کے جسم پر گولیوں کے نشانات موجود تھے۔

لیویز فورس نے نعش کو شناخت کیلے ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیا ہے۔ جہاں اس کی شناخت نوید ولد لال بخش کے نام سے ہوئی ہے۔

خیال رہے کہ مذکورہ نوجوان کو گذشتہ دنوں نامعلوم مسلح افراد نے ضلع کیچ کے علاقے ہوشاب سے اغواء کیا تھا۔

علاقائی ذرائع کا اغواء کاروں کے حوالے سے کہنا ہے کہ اغواء کاروں کا تعلق سرکاری حمایت یافتہ مسلح گروہ ڈیتھ اسکواڈ سے تھا۔

واضح رہے کہ بلوچستان میں قوم پرست جماعتوں کا دعوی ہے کہ پاکستانی فوج نے بلوچ قومی تحریک کو کاونٹر کرنے کے لیے مسلح گروہ تشکیل دی ہوئی ہے جنہیں حرف عام میں ڈیتھ اسکواڈ کہتے ہیں۔

قوم پرست جماعتوں کے مطابق مذکورہ گروہ لوگوں کو قتل اور لاپتہ کرنے کے علاوہ دیگر سماجی برائیوں میں براہ راست ملوث ہوتے ہیں جبکہ انہیں مکمل سرکاری حمایت حاصل ہے۔