کیچ: لاپتہ طالب علموں کی عدم بازیابی کے خلاف سی پیک روٹ پر دھرنا

118

ضلع کیچ کے علاقے تجابان کے مقام پر فاروق بلوچ کے اہل خانہ نے سی پیک روٹ کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا۔ لواحقین کا مطالبہ ہے کہ فاروق بلوچ کو فی الفور بازیاب کیا جائے۔

فاروق بلوچ کو 28 مئی 2024 کو اے ون سٹی کوئٹہ سے پانچ دیگر طالب علم ساتھیوں کے ساتھ حراست میں لے کر لاپتہ کر دیا گیا تھا۔

فاروق کے 5 دیگر ساتھی بازیاب ہو چکے ہیں، تاہم فاروق ابھی تک لاپتہ ہے۔

اہل خانہ نے آج تجابان کے مقام پر سی پیک روٹ پر دھرنا دیا اور سڑک کو ٹریفک کے لیے مکمل بند کر دیا ہے۔ دوسری جانب فاروق بلوچ اور انیس بلوچ کی بحفاظت بازیابی کے لیے آج شام کوئٹہ میں ریلی نکالی جائے گی۔

جبکہ مذکورہ نوجوانوں کے لئے بلوچ وائس فار جسٹس کی جانب سے سوشل میڈیا مہم بھی چلائی جارہی ہے۔