ڈھاڈر: ایک شخص پاکستانی فوج کے ہاتھوں جبری لاپتہ

183

بلوچستان کے علاقے ڈھاڈر سے پاکستانی فوج نے ایک شخص کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے۔

لاپتہ ہونے والے شخص کی شناخت یعقوب ولد صدیق کے نام سے ہوئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے رواں ماہ پانچ جون کو پاکستانی فوج نے ڈھاڈر کے علاقے مشکاپ میں گھر پر چھاپہ مارکر مذکورہ شخص کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق چھاپہ کے وقت پاکستانی فوج نے گھر میں موجود دس لاکھ کے قریبی نقد اور ایک گاڑی سمیت دیگر قیمتی سامان بھی لوٹ کر اپنے ساتھ لے گئے ہیں۔

خیال رہے کہ بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے واقعات ایک بار پھر تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔ وہیں حکام بھی جبری گمشدگیوں کے واقعات سے مکمل انکاری ہیں۔

کل بلوچستان کے وزیر داخلہ ضیاء لانگو نے صحافی سے گفتگو کرتے ہوئے ناصرف جبری گمشدگیوں کے واقعات سے انکار کیا بلکہ انہوں نے موقف اختیار کیا کہ بلوچستان میں جتنے بھی لاپتہ افراد ہیں وہ پہاڑوں میں ہیں۔

دوسری جانب زمینی حقائق کچھ اور بیان کررہے ہیں۔ ناصرف بلوچستان سے پاکستان کے دوسرے علاقوں میں بھی جبری گمشدگی کے واقعات روزانہ رپورٹ ہورہے ہیں لاپتہ ہونے والوں میں زیادہ تر طالب علم ہیں۔