آواران: مسلح افراد کے مابین جھڑپ

606

بلوچستان کے علاقے آواران میں مسلح افراد کے مابین جھڑپ کی اطلاعات ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آواران کے علاقے دراجکور میں مسلح افراد کے مابین جھڑپ ہوئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے جھڑپ بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیم اور سرکاری حمایت یافتہ گروہ ڈیتھ اسکواڈ کے مابین ہوئی ہے۔

تاہم نقصانات کے حوالے سے تاحال تفصیلات سامنے نہیں آسکے۔

خیال رہے کہ بلوچستان بھر میں پاکستانی فوج نے مسلح گروہ تشکیل دی ہوئی ہے جنہیں حرف عام میں ڈیتھ اسکواڈ کہتے ہیں۔

قوم پرستوں کا موقف ہے کہ مذکورہ گروہ لوگوں کو قتل و لاپتہ کرنے کے علاقے مختلف سماجی برائیوں میں ملوث ہیں جبکہ حکام کی جانب سے انہیں کھلی چھوٹ دی ہوئی ہے۔