ٹی ٹوئٹی ورلڈکپ: یوگنڈا کو افغانستان کے سامنے شکست کا سامنا

112

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پانچویں میچ میں افغانستان نے یوگنڈا کو 125 رنز سے شکست دے دی۔

گروپ سی کی دونوں ٹیمیں امریکی ریاست رہوڈ آئیلینڈ کے شہر پروویڈنس میں آمنے سامنے تھیں جہاں یوگنڈا نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

افغانستان نے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 183 رنز بنائے، اوپننگ بیٹرز نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 154 رنز کی پارٹنرشپ بنائی۔

افغانستان کی جانب سے رحمت اللّٰہ گرباز 76 اور ابراہیم زردان 70 رنز بناکر نمایاں رہے، جبکہ محمد نبی 14 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

ہدف کے تعاقب میں یوگنڈا کی پوری ٹیم 16 اوورز میں صرف 58 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

یوگنڈا کی ٹیم کے روبنسن اوبویا نے سب سے زیادہ 14رنز بنائے جبکہ افغانستان کے بولر فضل الحق فاروقی نے 9 رن دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں۔