خاران دھماکے میں دشمن فوج کے چار اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔ بی ایل ایف

314

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں خاران حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ سرمچاروں نے قابض پاکستانی فوج کے قافلے کو آئی ای ڈی حملے میں نشانہ بنایا۔

انہوں نے کہا کہ 31 مئی دوپہر ڈیڑھ بجے ہمارے سرمچاروں نے خاران شہر میں گْواش روڈ پر قابض فوج کے قافلے میں شامل ایک گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں نشانہ بنایا جس سے گاڑی مکمّل طور پر تباہ ہوگئی۔ گاڑی میں سوار چار اہلکار ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے۔

ترجمان نے کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ سرزمین کی مکمل آزادی تک قابض فورسز پر سرمچاروں کے حملے جاری رہیں گے۔