اے ایس پی لاڑکانہ سٹی کی آفس پر ہونے والے بم دھماکے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ ایس آر اے

316

سندھودیش  روولیوشنری آرمی کے ترجمان سوڈھو سندھی نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ اے ایس پی لاڑکانہ سٹی کی آفس پر ہونے والے بم حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ پولیس ، سی ٹی ڈی اور خاص طور پر اے ایس پی لاڑکانہ آفس پاکستانی خفیہ ایجنسیوں سے ملکر ، ان کی ایما پر سندھی قوم پرست کارکنان کے گھروں پر دھاوا ڈالنے،  ان کو اٹھاکر جبری لاپتہ کرنے، ان کے خون ڈبونے اور ان کی آزادی اور انصاف کے لیئے ہونے والے احتجاجوں پر فائرنگ، شیلنگ اور لاٹھی چارج کرنے میں ملوث رہی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ ان کو خبردار کیا جاتا ہے کہ ریاستی ایجنسیوں کی ایمہ پر وہ اپنی دلالی والا کردار ادا کرنا بند کریں ۔ دوسری صورت میں ان پر اور مزید تیزی سے ایکشن جاری کيئے جائیں گے۔

ترجمان نے کہا کہ ایس آر اے سندھ کی مکمل آزادی تک اپنی مزاحمتی جدوجہد جاری رکھنے کا عزم دُہراتی ہے۔