تربت: جبری لاپتہ فیصل صوالی پر سی ٹی ڈی نے ایف آئی آر درج کرکے انہیں مسلح تنظیم کا رکن ظاہر کردیا

380

ایف آئی آر کے مطابق ان سے بم برآمد ہوا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق تربت کے علاقے زیارت ڈن کوہ مراد سے لاپتہ کیے گئے پولیس اہلکار فیصل صوالی کے خلاف مبینہ طور پر مسلح سرگرمیوں میں حصہ لینے اور انہیں مسکح تنظیم کا ممبر ظاہر کرکے سی ٹی ڈی نے ان کے خلاف ایف آئی آر چاک کردی ہے۔

یاد رہے کہ فیصل صوالی اور رفیق صوالی نامی دو بھائیوں کو انکے گھر سے حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا گیا تھا ان کی بازیابی کے لیے لواحقین نے ڈپٹی کمشنر کی آفس کے سامنے دھرنا دیا تھا ۔

فیصل کے خلاف چاک کی گئی ایف آئی آر کے مطابق وہ بی ایل اے کا ممبر ہے اور اس کے پاس مسلح سرگرمیوں میں استعمال کے لیے ایک عدد بم برآمد کیا گیا ہے۔

یاد رہے اس قبل لاپتہ کئے گئے کئی افراد کو منظر عام پر لا کر ان پر جعلی مقدمات درج کئے گئے ہیں ۔

خیال رہے کہ بالاچ نامی نوجوان کو گذشتہ سال تربت میں چار افراد کے ساتھ جعلی مقابلے میں قتل کیا گیا تھا۔

لواحقین کے مطابق بالاچ کو سی ٹی ڈی نے عدالت میں پیش کرکے ان کا دس روزہ جسمانی ریمانڈ تک حاصل کیا مگر انہیں چار دیگر زیر حراست افراد کے ہمراہ جعلی مقابلے میں قتل کیا گیا۔