بلوچستان: جبری لاپتہ شخص کی لاش برآمد، مزید دو لاپتہ

367

بلوچستان میں دو روز قبل فورسز کے ہاتھوں جبری لاپتہ شخص کی لاش برآمد ہوئی جبکہ مزید دو افراد کو جبری طور پر لاپتہ کردیا گیا۔

ٹی بی پی نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ہفتے کی شام ڈیرہ مراد جمالی سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری لاپتہ یار محمد ولد جلال کی لاش آج چھتر کے علاقے سے ملی ہے۔

مقتول کے جسم پر تشدد کے نشانات پائے گئے ہیں۔

مقتول یار محمد کو ایک اور شخص  اختر ولد خیر محمد کے ہمراہ جبری لاپتہ کیا گیا تھا جس کے حوالے سے تاحال کوئی معلومات نہیں مل سکی ہے۔

دریں اثناء ‏تربت کوہ مراد سے رفیق صوالی اور اے ٹی ایف ملازم فیصل صوالی کو گذشتہ شب دو بجے کے وقت پاکستانی فورسز نے ان کے گھر سے کردیا۔

لواحقین کے مطابق فورسز اہلکاروں نے چادر اور چار دیواری کی پامالی کی جبکہ رفیق اور فیصل کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے اپنے ہمراہ لے گئے۔ فورسز اہلکار گھر میں موجود تمام افراد کے موبائل بھی چھین کر اپنے ہمراہ لے گئے۔