کیچ: تجابان حملے میں قابض فورسز کے پانچ اہلکار ہلاک اور ساتھ زخمی ہوئے ہیں۔ بی ایل ایف

373

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے کیچ کے علاقے تجابان میں قابض پاکستانی فوج کے قافلے پر گھات لگاکر حملہ کیاہے، شدید حملے میں دشمن فوج کے پانچ اہلکار ہلاک ساتھ زخمی ہوئے ہیں۔

ترجمان نے کہاکہ پیر کو دن کے ساڑھے گیارہ بجے بی ایل ایف کے سرمچاروں نے تجابان ھپتاری کور میں گھات لگاکر قابض پاکستانی فوج کے تین ویگو اور ایک پانی لیجانے والے ٹینکر کو قریب سے جدید و بھاری ہتھیاروں سے حملے میں نشانہ بنایا۔قافلے میں شامل دو ویگو گاڑی شدید حملے کی زد میں آنے کی وجہ سے ان میں سوار دشمن کے پانچ اہلکار موقع پر ہلاک جبکہ ساتھ زخمی ہوئے ہیں۔قافلے میں شامل باقی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچاہے۔

انہوں نے کہاکہ بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی زمہ داری قبول کرتی ہے۔سرزمین کی آزادی تک قابض پاکستانی ریاستی فورسز پر سرمچاروں کے حملے شدت کے ساتھ جاری رہیں گے۔