گوادر میں تعمیراتی کمپنی کی سائیٹ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل ایف

676

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے اٹھارہ مئی کو صبح ساڑھے دس بجے چین پاکستان اکنامک کوریڈور (سی پیک) منصوبے کی تحت جاری ایک اسکیم جو ایک سڑک کی تعمیر کر رہی تھی، پر حملہ کرکے گاڑیوں اور دوسری مشینری کو نذر آتش کیا۔ ایسی سڑکوں کی تعمیر بلوچستان کی نام نہاد ترقی کیلئے نہیں بلکہ بلوچستان کی وسائل کو لوٹنے کی راہ ہموار کرنا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ گوادر کے علاقے نلینٹ میں سرمچاروں نے فرنٹئیر ورکس آرگنائزیشن (ایف ڈبلیو او) کے پروجیکٹس میں شامل مقامی ٹھیکیدار کی سائیٹ پر حملہ کیا۔ حملے میں گاڑی، ڈمپر، لوڈر اور دوسری مشینری کو آگ لگا کر ناکارہ بنا دیا گیا۔

ترجمان نے کہاکہ ہم مقامی ٹھیکیداروں کو کئی دفعہ تنبیہہ کرچکے ہیں کہ وہ سامراجی استحصالی منصوبوں میں قابض ریاست کا ساتھ نہ دیں۔ اس تنبیہہ کے باوجود اس میں شامل ہونا بلوچ قومی مفادات کے خلاف اُس ریاست کا ساتھ دینا ہے جو بلوچ نسل کشی میں ملوث ہے۔

مذید کہاکہ ان حملوں کو بھی تنبیہ سمجھیں اور مزید نقصان سے بچنے کیلئے ان ریاستی استحصالی منصوبوں سے دور رہیں۔

آخر میں کہاکہ یہ حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔