راجن پور میں گیس پائپ لائن کو دھماکے سے تباہ کرنے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں- بی آر جی

332

بلوچ ریپبلیکن گارڈز کے ترجمان دوستین بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ سوئی سے پنجاب جانے والے 36 انچ قطر گیس پائپ لائن کو اڑانے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔

بی آر جی کے ترجمان کا کہنا تھا گذشتہ شب راجن پور رو جھان کے قریب کریم چوکے میں سوئی سے پنجاب جانے والے 36 انچ قطر کی گیس پائپ لائن کو بی آر جی کے سرمچاروں نے دھماکہ خیز مواد نصب کرکے تباہ کردیا۔

ترجمان دوستین بلوچ نے کہا ہماری اس طرح کی کاروائی بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔