بلوچ وائس فار جسٹس کا سلمان، آصف اور رشید کی بازیابی کے لیے سوشل میڈیا مہم کا اعلان

123

بلوچ وائس فار جسٹس نے 24 مئی کو شام 7 بجے رات 1 بجے تک سلمان، آصف اور رشید کی بحفاظت بازیابی کے لئے X پر مہم چلانے کا اعلان کرتے ہوئے سیاسی و سماجی شخصیات، انسانی حقوق کے علمبرداروں، طلباء، وکلاء، صحافیوں، سوشل میڈیا ایکٹوسٹس سمیت زندگی کے دیگر تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے انسان دوست افراد سے کمپین میں حصہ لینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئیے مل کر رشید بلوچ، آصف بلوچ اور سلمان بلوچ کی بازیابی کے لئے موثر آواز بلند کریں۔

یاد رہے ایک ہی خاندان کے تین نوجوان جبری لاپتہ ہیں، آصف بلوچ اور رشید بلوچ کو 31 اگست 2018 کو نوشکی کے مشہور پکنک پوائنٹ زنگی ناوڑ سے حراست میں لے کر بعد ازاں سی ٹی ڈی نے کوئٹہ میں میڈیا کے سامنے پیش بھی کیا تھا۔ ان کے کئی ساتھی بازیاب بھی ہوگئے۔ لیکن آصف اور رشید تاحال لاپتہ ہیں۔

رشید کی والدہ اپنے بیٹے کے جدائی کا درد لے کر دنیا سے چلی گئیں۔

سلمان بلوچ کو 13 نومبر 2022 کو کوئٹہ سے جبری طور پر لاپتہ کر دیا گیا تھا اور آصف و رشید کے ساتھ سلمان بھی تاحال لاپتہ ہیں۔