تمپ: پاکستانی فورسز پر حملے

394

ضلع کیچ کے تحصیل تمپ میں گریڈ اسٹیشن کے مقام پر قائم پاکستانی فورسز کے کیمپ اور ایکسچینج کے مقام پر فورسز چوکی کو گذشتہ شب حملوں میں نشانہ بنایا گیا۔

علاقائی ذرائع کے مطابق گریڈ اسٹیشن کے مقام پر فورسز کیمپ پر حملے کے وقت کم از کم 8 دھماکوں سمیت شدید فائرنگ کی آواز سنی گئی۔

دریں اثناء تمپ ایکسچینج کے مقام پر قائم پاکستانی فورسز کے چوکی کو بھی نشانہ بنایا۔

علاقائی ذرائع کے مطابق حملے کے بعد فورسز کی گشت میں اضافے کیساتھ ڈرون طیاروں کی پروازیں جاری رہی۔ تاہم حکام کی جانب سے ابتک کوئی موقف سامنے نہیں آیا ہے۔