دکی : مبینہ طور اغواء سات کانکن بازیاب

115

اغواء کیے گئے سات کانکنوں کو بغیر کسی نقصان کے رہا کر دیا گیا ہے – پولیس

بلوچستان کے علاقے دکی کی مختلف کوئلہ کانوں میں کام کرنے والے 7 کان کنوں کو گذشتہ ماہ مبینہ طور پر اغوء کیا گیا تھا جو آج بازیاب ہوگئے ہیں۔

مغویوں کی بازیابی کیلئے اغوا کاروں نے تاوان کی ادائیگی کا مطالبہ کیا تھا، پولیس ذرائع کے مطابق کان کنوں کی بازیابی سے متعلق معلومات لی جارہی ہیں۔

مغویوں کی رہائی کے لئے اس سے قبل اغواء کاروں نے بڑی تعداد میں تاوان کی طلب کی تھی جس پر کان مالکان نے تاوان ادائیگی سے انکار کردیا تھا، کان مالکان کا مؤقف تھا کہ وہ سیکورٹی کے نام پر ہر دن پاکستانی فورسز کو لاکھوں روپے ادا کرتے ہیں تاہم سیکورٹی حکام تحفظ فراہمی میں ناکام ہیں۔

مقامی پولیس نے تاحال یہ نہیں بتایا کہ اغواء شدہ کانکنوں کی بازیابی کیسے ممکن ہوئی ہے۔