قلات کتب میلے میں کالج انتظامیہ رکاوٹ، منتظمین کے مایوسی کا اظہار

124

قلات کتاب میلہ کے منتظمین کالج انتظامیہ کے اقدامات سے مایوس، انتظامیہ نے کتب میلے کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی طلباء کی شکایت

قلات طلباء کے مطابق قلات اسٹوڈنٹس فورم کی جانب سے 27 اپریل بروز ہفتہ ڈگری کالج قلات میں کتاب اسٹالز کا اہتمام کیا گیا جس کا مقصد قلات کے طلباء و طالبات کو روایتی تعلیم اور نصابی کتابوں سے ہٹ کر مطالعہ کی جانب راغب کیا جاسکے، تاہم کالج انتظامیہ کی جانب سے قلات اسٹوڈنٹس فورم کے دوستوں کو کالج انتظامیہ کی جانب سے کالج کے داخلے سے روک دیا گیا-

طلباء نے شکایت کی ہے کہ کالج انتظامیہ کی جانب سے کتب میلے میں رکاوٹ کھڑی کرنے کی کوشش کی گئی جبکہ کتب کیلئے ٹیبل مہیا نہیں کیا اور انتظامیہ نے طالبات کو کلاسز میں بند کرکے کتب خریداری کی اجازت نہیں دی-

قلات اسٹوڈنٹس فورم کے مطابق قلات میں خواتین طلباء شہر میں باہر کتاب خریدنے نہیں جاسکتے یا انھیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے آج اسلئے بھی کتب میلے کا انعقاد کیا گیا تاکہ قلات کے طالبات بھی اپنے ضرورت کی کتابیں خرید سکیں تاہم انتظامیہ نے خواتین طلباء کو کلاسز میں بند رکھا اور انھیں شرکت کی اجازت نہیں دی گئی جو انتظامیہ کی غیر اخلاقی اور غیر تعلیمی رویے کی عکاسی کرتی ہے-

طلباء کے مطابق تمام مشکلات کے باوجود جب ہم نے اپنا کتب میلہ منعقد کیا تو انتظامیہ نے حصہ لینے والے طلباء کو کالج سے بیدخل کرنے کرنے کی دھمکی دی اور بتایا گیا کہ کالج میں کتب فروخت کرنے کی اجازت نہیں-

انہوں نے کہا قلات اسٹوڈنٹس فورم کا اولین مقصد شہر میں تعلیم , شعور اور کتب بینی کی فروغ اور طلباء و طالبات کو مختلف تعلیمی مواقعوں سے باخبر رکھنا۔

انہوں نے قلات انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کالج انتظامیہ کی اس رویہ کی نوٹس لے اور طلباء سرگرمیوں پر پابندی کا خاتمہ کیا جائے-