ہرنائی:پاکستانی فورسز کا مبینہ جھڑپ میں مشتبہ شخص کو مارنے کا دعویٰ

381

پاکستانی فورسز نے بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں فائرنگ کے تبادلے میں ایک مشتبہ شخص کو مارنے اور دوسرے کو زخمی کرنے کا دعویٰ کیا ہے-

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے جاری کردہ اپنے بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں 27 اپریل کو فورسز اور مشتبہ افراد کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مشتبہ افراد نے ہرنائی میں سنجاوی روڈ پر مسافر گاڑیاں روکنے کی کوشش کی، جس پر فورسز نے کارروائی کی۔