کوہلو: لیگی رہنماء کی گاڑی پر دھماکہ

446

بلوچستان کے ضلع کوہلو میں بارکھان کے علاقے سنگیالی میں نساﺅر روڈ پر مسلم لیگ (ن) کے رہنما وڈیرہ ربنوازڑنگ کی گاڑی پر بارودی سرنگ کا دھماکہ ہوا ہے۔

 گاڑی میں سوار تمام افراد محفوظ رہے جبکہ گاڑی کو شدید نقصان پہنچا۔

ری پولنگ کے بارے میں ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ حالات کے خراب ہونے کے باعث پولنگ کا عملہ پولنگ اسٹیشن نہ پہنچ سکا اور پولنگ کا سلسلہ شروع نہیں کیا جا سکا۔

ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ فائرنگ اور دھماکوں سے سیاسی جماعت کا سپورٹر جان بحق ہوا ہے اور ایک لیویز سپاہی زخمی ہوا۔ انہوں نے بتایا کہ مجموعی طور پر پولنگ اسٹیشنز اور انتخابی عملے پر پانچ راکٹ داغے گئے ہیں جبکہ سڑک پر بارودی سرنگ دھماکہ ہوا ہے۔

خیال رہے گذشتہ نساؤ میں ہونے والے حملے میں سرینڈر شدہ سابق فراری کمانڈر گل خان مری ہلاک ہوگئے۔ علاقائی ذرائع کے مطابق سرینڈر کرنے کے بعد مذکورہ شخص علاقے میں پاکستان فوج و خفیہ اداروں کی تشکیل کردہ ڈیتھ اسکواڈز کی سربراہی کررہا تھا۔