تربت: فائرنگ سے 2 افراد ہلاک

345

بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں گذشتہ رات مسلح افراد کے حملے میں دو افراد ہلاک ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق پیر کی شب تربت کے علاقے ڈنک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے افراد ہلاک ہوگئے ہیں تاحال ہلاک افراد کی شناخت نہیں ہوسکی ہے تاہم علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک افراد کا تعلق پاکستان کے صوبہ پنجاب سے ہیں۔

پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشیں ہسپتال منتقل کر دی ہیں۔