کراچی: پورٹ قاسم پر کام کرنے والے غیرملکیوں کی گاڑی پر خودکش حملہ

921

کراچی پولیس کا کہنا ہے کہ شہر کی مانسہرہ کالونی میں غیر ملکیوں کی گاڑی پر حملہ کیا گیا۔ پولیس نے دو افراد کے ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

کراچی پولیس کے پورٹ قاسم پر کام کرنے والے اہلکاروں کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔ اس گاڑی کے پیچھے ایک خودکش حملہ آور موٹرسائیکل پر سوار تھا۔‘

ان کے مطابق ’جائے وقوعہ سے ایک ایس ایم جی (شارٹ مشین گن) اور ہینڈگرنیڈ والا بیگ بھی برآمد ہوا ہے۔

پولیس کے مطابق ’پہلا حملہ خودکش تھا جس کے بعد فائرنگ کا تبادلہ کیا گیا ہے اسی دوران ہینڈ گرینیڈ پھینکا گیا۔‘

پولیس کے مطابق خودکش حملے کا نشانہ بننے والی وین میں 5 غیر  ملکی سوار تھے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ غیر ملکی ایکسپورٹ پروسسنگ زون میں کام کرتے ہیں، وین کو موٹرسائیکل پر سوار خود کش بمبار کے ذریعے نشانہ بنایا گیا، جائے وقوع سے کلاشنکوف اور دستی بم سے بھرا بیگ بھی ملا ہے۔

پولیس کے میڈیا کو جاری بیان کے مطابق دو افراد ہلاک ہوگئے جبکہ غیر ملکیوں کی حفاظت کیلئے موجود دو اہلکار زخمی بھی ہوئے۔

پولیس کے مطابق زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔