پاکستان میں کل جبکہ بنگلہ دیش اور بھارت میں پرسوں عید منائی جائیگی

143

شوال کا چاند نظر آگیا ہے، جس کے ساتھ عیدالفطر کل 10 اپریل بروز بدھ منائی جائے گی۔

چاند دیکھنے کےلیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں جبکہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس پشاور، لاہور، کراچی اور کوئٹہ میں ہوئے، جہاں انہیں ملک کے مختلف حصوں سے چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئیں۔

بھارت اور بنگلادیش میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، دونوں ممالک میں عیدالفطر جمعرات کو ہوگی۔

شاہی امام جامع مسجد دہلی کے مطابق ملک میں شوال المکرم 1445ھ کا چاند نظر نہیں آیا لہٰذا عیدالفطر جمعرات 11 اپریل بروز ہوگی۔

بنگلہ دیشی رویت ہلال کمیٹی کے مطابق ملک میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، عیدالفطر جمعرات کو ہوگی۔

دوسری جانب ملائیشیا اور فلپائن میں شوال کا چاند نظر آگیا ہے، جہاں عیدالفطر 10 اپریل کو ہوگی۔