کیچ ڈینگی کیسز میں مسلسل اضافہ، 77 افراد متاثر

74

‎کیچ میں ڈینگی کے 77نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں-

ڈینگی وائرس کی صورتحال ابتر ہوگئی، محکمہ صحت کے مطابق کیچ میں ڈینگی پھیلاؤ میں مزید اضافہ ہوا، چوبیس گھنٹوں کے دوران 77نئے کیسز رپورٹ کیے گئے، کیچ میں رواں سال ڈینگی کے 400سے زائد کیسز رجسٹر ہو چکے ہیں-

محکمہ صحت کے مطابق سب سے زیادہ کیسز مارچ اور رواں ماہ رپورٹ ہوئے، ڈینگی سے کیچ کے علاقے آبسر اور جوسک میں سب سے زیادہ متاثر ہیں، ڈی ایچ او کیچ کے مطابق ٹیچنگ ہسپتال تربت میں ڈینگی وارڈ قائم کر دیا گیا ہے-

جبکہ کیچ میں سپرے اور آگاہی مہم کا آغاز بھی کردیا گیا ہے-