بلوچستان: دو افراد جبری لاپتہ

239

تفصیلات کے مطابق نوشکی غریب آباد کے دو نوجوان دالبندین سے جبری لاپتہ کردیئے گئے ہیں، جبری لاپتہ کیے گئے سرور جمالدینی ولد عبداللہ اور پیرجان ولد خیرمحمد دونوں دالبندین میں تیل کا کاروبار کرتے ہیں جنھیں ایک ہفتے پہلے جبری گمشدگی کا شکار بنایا گیا جس کے بعد سے ان کے بارے میں کوہی معلومات نہیں مل سکی ہیں۔

واضح رہے کہ سرور جمالدینی کے چچا عامر جمالدینی کو 2014 میں فورسز نے جبری لاپتہ کر کے حبس بے جا میں رکھا اور چار مہینے بعد عامر جمالدینی کی مسخ شدہ لاش پھینکی گئی اور اس کے علاوہ ان کے خاندان سے تعلق رکھنے والے دیگر افراد کو بھی کئی ماہ لاپتہ رکھا گیا اور بعد میں رہا کر دیا گیا۔

نوجوانوں کے اہل خانہ نے کہا ہے کہ اسطرح ماورائے عدالت و قانون نوجوانوں کو زندانوں میں پھینک دینا کہاں کا انصاف ہے۔ انہوں نے انسانی حقوق کے اداروں دیگر سیاسی جماعتوں اور تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ وہ ان نوجوانوں کی رہاہی کے لیے آواز اٹھائیں۔