تربت: جبری لاپتہ جاسم بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے

280

ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت کے علاقے آپسر آسکانی بازار کے رہائشی جاسم ولد قاسم ایک سال جبری گمشدگی کے بعد جمعرات کو بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے جس کی اہل خانہ نے تصدیق کی ہے۔

انہیں 2 اپریل 2023 کو اپنے گھر آسکانی آپسر سے جبری اغوا کے بعد لاپتہ کیا گیا تھا۔

جاسم کی بازیابی کے لیے اہل خانہ نے وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز میں کیس رجسٹر کرنے کے علاوہ بلوچ یکجہتی کمیٹی کے پلیٹ فارم پر احتجاج بھی کیا۔

دریں اثنا بلوچ یکجہتی کمیٹی کے ایک بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان میں گمشدگی ماورائے عدالت قتل غارتگری کئ عرصوں سے جاری ہیں اس میں کمی لانے کے بجائے روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے بلوچ قوم کو آج اپنی بقاء کی تخفظ کیلئے بغیر مزاخمت کے علاوہ کوئی چارہ نہیں حق دو تحریک بلوچستان اپنے قوم پر ہونے والے ظلم جبر بربریت حالت جبر کے دوران وجود میں اس لئے آئی ہیں اپنی دھرتی بلوچ قوم پر ہونے والی ہر قسم کی ظلم جبر بربریت کیخلاف مزاخمت کرتے ہوئے کسی قسم کی قربانی دینے سے دریغ نہیں کریگی ۳۱ مارچ میں لاپتہ خداداد سراج کی اہل خانہ اور بلوچ یکجتہی کمیٹی کی جانب سے ایک احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا ہے ہم اس احتجاج کی مکمل خمایت کا اعلان بھی کرتے ہیں
عملاََ شریک ہونگے حق دو تحریک بلوچستان کیچ کے تمام معزز ممبران سے گزارش کیجاتی ۳۱ مارچ کو ہونے والے ریلی میں اپنی شرکت کو یقینی بنائیں –