پسنی :جبری گمشدگیوں کے خلاف احتجاج، شاہراہ تاحال بند

160

پسنی ذاکر عبدالرزاق و لالا رفیق کی جبری گمشدگی کیخلاف کوسٹل ہائی وے و سی پیک شاہراہ پر دھرنا جاری ہے-

‎بلوچستان کے ساحلی شہر پسنی کے علاقے کپر کے رہائشی ذاکر ولد
‎عبد الرزاق کی پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری گمشدگی کیخلاف لواحقین نے کارواٹ زیرو پوائنٹ کو احتجاجاً بلاک کر دیا جہاں بعد ایک اور جبری لاپتہ لالارفیق کے لواحقین بھی شریک ہوئے جنہوں نے آج صبح سے شاہراہ پر دھرنا دئے ہوئے ہیں۔

‎مکران کوسٹل ہائی وے اور سی پیک شاہراہ بند ہونے کے باعث شاہراؤں کے دونوں اطراف گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں اور درجنوں گاڑیاں پھنس کر رہ گئی ہیں جبکہ انتظامیہ سے مزاکرات بھی ناکام ہوگئے ہیں-

لاپتہ افراد کے لواحقین کا مطالبہ ہے کہ جب تک انکے پیاروں کے بارے میں انھیں اطلاع فراہم نہیں کی جاتی یا انھیں بازیاب نہیں کیا جاتا وہ پسنی کے مقام پر سی پیک و دیگر مرکزی شاہراہ کو احتجاجاًں بند رکھینگے-