ڈیرہ اللہ یار: نوجوان نے خودکشی کرلی

159

ڈیرہ اللہ یار میں نوجوان نے خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی ہے۔

خودکشی کرنے والے نوجوان کی شناخت عارف رند کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق نوجوان نے گھریلو ناچاقی کی بنا پر اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا ہے۔

پولیس نے تفتیش کے لیے لاش سول اسپتال منتقل کر دی جسکے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی۔