این ڈی پی بارکھان کا اجلاس منعقد، شریف بلوچ آرگنائزر، ہاشم بلوچ ڈپٹی آرگنائزر منتخب

86

نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی کے جاری ایک بیان کے مطابق پارٹی بارکھان زون کا سینئیر باڈی اجلاس منعقد ہوا جس میں مرکزی فنانس سیکرٹری ثناء بلوچ بطور مہمان خاص شریک ہوئے۔ اجلاس کا آغاز شہدا کے احترام میں خاموشی سے کیا گیا جس کے بعد تنظیمی امور، سیاسی صورتحال اور آئندہ لائحہ عمل کے ایجنڈے زیر بحث رہیں۔

اجلاس میں مختلف ایجنڈوں کے دوران شریک ممبران نے سیر حاصل بحث کرتے ہوئے کہا کہ بلوچ قومی کو سائنسی بنیاد پر استوار کرنے کی ضرورت ہے جس کی مضبوط بنیاد کے لئے ضروری ہے کہ سیاسی جدوجہد کا ڈھانچہ ادارہ جاتی بنیاد پر تشکیل دی جائے جو نظریاتی حوالے سے پختہ ہو جس میں قدامت پرستی، خود نمائی، روایت پسندی اور شخصیت پرستی جیسے عنصر کا خاتمہ ہو اور ادارے جمود کو تھوڑ کر فکری معذوری کا خاتمہ کریں جس کے لئے لازم ہے کہ جمہوری طرز سیاست کا حترام کیا جائے۔

اجلاس میں ممبران نے سیاسی صورتحال پر بحث کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں میگا پراجیکٹس کے نام پر بلوچ سائل وسائل پر قبضہ کیا جا رہا ہے۔ ریاستی پشت پناہی میں انسٹیٹیوشنلائیزڈ طریقے سے خفیہ معاہدوں کے ذریعے بلوچستان کے روشن مستقبل کو کھوڑیوں کے دام بیجھا جا رہا ہے جس کے لئے تمام اداروں بشمول پارلیمنٹ اور جوڈیشلی کو مہرے کی طرح استعمال کیا جا رہا ہے۔ پی پی ایل جیسے ادارے علاقائی ویلفئیر جیسے معاملات اور نواب اکبر خان بگٹی کے زمانے سے طے شدہ معاہدات کو ٹھوکر مار کر وہاں کے لوکل عوام کی حق تلفی کررہے ہیں۔ سی پیک جیسے پراجیکٹ اور ڈیپ سی پورٹ گوادر کی تقدیر بدل کر اسے دنیا بد ترین ناقابل رہائش شہر بنانے پر تلے ہوئے ہیں جبکہ ان حالات میں بلوچ نمائندہ پارٹی کی خلا پر کرنے کی وصعت کسی ادارے میں نظر نہیں آتی۔

اجلاس کے آخری ایجنڈے میں آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے مختلف فیصلے کرکے نئی زونل آرگنائزنگ باڈی تشکیل دے دی گئی جس میں شریف بلوچ بطور آرگنائزر، ہاشم بلوچ ڈپٹی آرگنائزر، خالد بلوچ سیکٹری انفارمیشن، سلال بلوچ سیکٹری فنانس جبکہ داؤد جان، گل باران اور صمد بلوچ اعزازی ممبر منتخب ہوئے۔