لک پاس شاہراہ پر چیک پوسٹوں کے نام پر لوٹ مار کا بازار ختم کیا جائے۔ بلوچستان گڈز اونرز

441

بلوچستان گڈز ٹرک اونرز ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر حاجی نور محمد شاہوانی‘ سہیل خان کاکڑ ‘سیف اللہ شاہوانی‘ حاجی ظاہر شاہ یوسف زئی ‘حاجی روزی خان مندو خیل احمد شاہ مری ملک نور خان کرد حاجی عبدالخالق بنگلزئی حاجی ابراہیم پرکانی حاجی اسماعیل لہڑی حاجی محمد امین ثمالانی عبدالمجید رئیسانی حاجی مراد خان کاکڑ عبدالجبار اچکزئی حاجی بار داد اور دیگر ٹرانسپورٹرز نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ مستونگ کھڈو کوچہ درینگڑ لک پاس شاہراہ پر پولیس، لیویز اور دیگر چیک پوسٹوں کے اداروں نے لوٹ مار کا بازار گرم کر رکھا ہے ٹرک ڈرائیوروں کو تنگ کیا جا رہا ہے ڈیزل کے بہانے اور گریزی کے بہانے گھنٹوں بڑی گاڑیوں کو کھڑی کر کے بھتہ لیا جاتا ہے اور آئے روز ٹرانسپورٹروں کو سخت تنگ کیا جا رہا ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ انتظامیہ کی رویہ سے ٹرانسپورٹروں میں شدید غصہ پایا جا رہا ہے ہم متعلقہ حکام سے اپیل کرتے ہیں کہ اس قسم کی رشوت بازاری جلد سے جلد ختم کی جائے بصورت دیگر ٹرانسپورٹرز خاص کر مستو نگ انتظامیہ کے خلاف شدید احتجاج کرنے پر مجبور ہو کر شدید احتجاج کیا جائے گا جس کی تمام تر ذمہ داری مستونگ لکپاس انتظامیہ پر ہوگی۔

دریں اثنا اوتھل کے مقام پر کوچ مالکان کا کوسٹ گارڈ کے خلاف احتجاج جاری ہے ۔

ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ ہم سے ایک گاڑی پر 3 لاکھ سے لے کر 12 لاکھ تک گوسٹ گارڈ والے بھتہ وصول کرتے ہیں جو سراسر ظلم ہے۔