کوئٹہ پریس کلب کے سامنے بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے خلاف وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے جانب سے قائم احتجاجی کیمپ آج پریس کلب کے سامنے 5350 واں روز جاری رہا ۔
اس موقع پر مختلف مکاتب فکر کے لوگوں نے آکر اظہار یکجہتی کرتے ہوئے بلوچ سیاسی کارکنوں کی جبری گمشدگیوں کی روک تھام کا مطالبہ کیا۔
وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے مطابق لاپتہ محمد ایوب کے اہلخانہ نے تنظیم سے شکایت کی کہ محمد ایوب کرد ولد بشیراحمد کو نوید کرد کے ساتھ پاکستانی فورسز نے رواں سال 10 فروری کو لوئر کاریز سریاب کوئٹہ سے حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ۔ انہوں نے محمد ایوب کرد اور دیگر جبری لاپتہ افراد کی بازیابی کا مطالبہ کیا۔