بزنس گالہ کے دوران رژن لبزانکی ادبی کارواں کی طرف سے ایک بُک اسٹال لگایا جائے گا

110

بیوٹک یونیورسٹی تربت کیمپس میں بزنس گالہ کے دوران رژن لبزانکی ادبی کاروان ڈنڈار کولواہ کی طرف سے ایک بُک اسٹال لگایا جائے گا۔

ادارہ کے مطابق ہمارے ہاں طرح طرح کی کتابیں میسر ہوں گی جن میں اردو، انگلش اور بلوچی کتابیں شامل ہیں، بلوچی کتابوں میں عطا شاد ، مبارک قاضی، منیر مومن، نثار یوسف، اسحاق خاموش، منظور بسمل، سید ھاشمی اور دوسرے مصنفین کے علمی و ادبی کتابیں شامل ہونگے۔

ادارے کا کہنا ہے کہ رژن لبزانکی کاروان ڈنڈار کی اپنی مطبوعات بھی دستیاب ہونگی۔ جن میں گْوات بیگانگ اِنت منظور مراد ، موجیں ھیال نوید موج اور ھیالانی گْرنچ نیاز علی نیاز شامل ہیں۔

بک اسٹال میں 20 فروری مردوں جب کہ 21 فروری خواتین کے لیے مختص کیا گیا ہے۔