گوادر: انتخابی ڈیوٹی نہ دینے والے 81 ملازمین کو برطرف کرنے کی سفارش

270

ڈپٹی کمشنر گوادر نے کل ہونے والے عام انتخابات کے لئے تعینات مختلف محکموں کے 81 ملازمین تک رسائی نہ ہونے/غیر حاضر ہونے پر ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر گوادر کو مراسلہ جاری کرتے ہوئے غیر حاضر ملازمین کو ان کی ملازمت سے برخاست کرنے کی سفارش کردی ہے ۔

جن میں بیشتر اساتذہ کرام شامل ہیں۔

دریں اثنا ایک اور مراسلے کے مطابق الیکشن ڈیوٹی میں شامل ملازمین اگر اس دن بیماری یا سفارش کی بنیاد پر حاضر نہیں ہوئے تو انکے خلاف کاروائی کی جائی گئی ۔

واضح رہے کہ بلوچستان میں سیکورٹی خدشات کے باعث الیکشن مہم میں حکومت کو مشکلات پیش آرہے ہیں۔ جبکہ لوگوں کی عدم دلچسپی کے سبب اس الیکشن میں روایتی جوش خروش نظر نہیں آرہا ہے۔