کوئٹہ سول میں 14 افراد کی لاشیں، حکام لاشیں لواحقین کے حوالے نہیں کررہے‏

1905

کوئٹہ کے سول ہسپتال میں 14 افراد کی لاشیں رکھی گئی ہیں تاہم حکام لاشیں ان کے لواحقین کے حوالے نہیں کررہے ہیں۔

پروم سے تعلق رکھنے والے فدائی سلال اکبر کی ہمشیرہ بمع اپنے فیملی کے اپنے بھائی کے جسد خاکی کے وصولی کیلئے کوئٹہ سول ہسپتال کے سرد خانے کے سامنے صبح نو بجے سے بیٹھی ہے مگر انتظامیہ لاش ان کے حوالے نہیں کررہی ہے۔

لواحقین کو ہراساں کرنے کے لیے فورسز کی بڑی نفری تعینات کیا گیا ہے۔

اس موقع پر وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے وائس چئرمین ماما قدیر بلوچ، نیشنل پارٹی کے رہنما ماما غفار اور دیگر لواحقین کے ساتھ ہیں۔