ہوشاپ: فورسز کیمپ پر دس سے زائد راکٹ فائر

1179

بلوچستان کے علاقے ہوشاپ میں پاکستانی فورسز پر دس سے زائد راکٹ فائر کرکے نشانہ بنایا گیا۔

علاقائی ذرائع کے مطابق گذشتہ رات گیارہ بجے کے بعد نامعلوم سمت سے پاکستانی فورسز کے کیمپ پر ایک درجن کے قریب راکٹ فائر کیئے گئے۔

دھماکوں سے علاقہ گونج اٹھا جبکہ اس دوران شدید فائرنگ کی آوازیں بھی سنائی دی گئی۔

حکام نے نقصانات کے حوالے سے تاحال کوئی موقف پیش نہیں کیا ہے۔

مذکورہ علاقے میں بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیمیں متحرک ہیں تاہم اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔