تازہ ترین اطلاعات کے مطابق بولان کے علاقے مچھ و گرد نواح شدید دھماکوں اور فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔
دھماکوں سے شہر میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا، مچھ بازار آنا فاناً بند ہوگیا۔ مچھ شہر کی بجلی بند کر کے بلیک آوٹ کیاگیا۔
پولیس کے مطابق مچھ شہر میں یکے بعد دیگرے 15 راکٹ فائر کیئے گئے ہیں۔
ھماکوں کے بعد فائرنگ کا نا ختم ہونے والا سلسلہ اب تک جاری و ساری ہے۔ جبکہ پاکستانی فورسز کی نقل حرکت میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔
واضح رہے کہ بلوچ لبریشن آرمی نے مذکورہ واقعہ پر مختصر بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ تنظیم نے ‘آپریشن درّہ بولان’ کا آغاز کردیا ہے۔