تربت: مسلح افراد نے پولیس اہلکار کا اسلحہ ضبط کرلیا

674

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تربت میں نامعلوم مسلح افراد پولیس اہلکار کا اسلحہ ضبط کرکے اپنے ہمراہ لے گئے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق تربت کے علاقے ڈھنک شازئی پمپ کے مقام پر پولیس فورس کے ایگل اسکواڈ کے گشتی اہلکاروں نے سڑک کنارے ناکہ بندی کی تھی۔

پولیس اہلکاروں نے موٹرسائیکل سوار افراد کو روکا جس پر مذکورہ مسلح افراد نے اہلکاروں پر حاوی ہوکر ان کا اسلحہ ضبط کرلیا۔

تاہم پولیس اہلکاروں کو جانی نقصان نہیں پہنچایا گیا جبکہ مسلح افراد نامعلوم سمت فرار ہوگئے۔

واقعے کے بعد پولیس و دیگر حکام نے تفتیش شروع کردی ہے۔