خاران : فائرنگ 3 افراد زخمی

325

خاران میں فائرنگ سے تین افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق خاران بازار میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے تین افراد کو زخمی کردیا۔

زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ زخمیوں میں عبدالغفور یلانزئی سکنہ گواش، محمد یوسف سیاپاد سکنہ شادیزئی، جواد احمد ملازئی سکنہ خاران شہر زخمی ہوئے ہیں۔

دریں اثنا کوئٹہ کے علاقے زرغون آباد میں گھر میں گیس لیکیج کے باعث دھماکا ہوا جس کے سے خاتون سمیت دو بچے جھلس کر زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو طوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔