بارکھان: ایک شخص کئ لاش برآمد

154

منگل کے روز بارکھان ڈھوریوال سے ایک شخص کی لاش برآمد کی گئی۔

پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردی۔ جس کی شناخت اسماعیل شاہ ولد رحیم کے نام سے ہوئی۔

پولیس کے مطابق مذکورہ شخص کو سر پر پسٹل سے فائر کرکے قتل کیا گیا ہے۔

دریں اثنا کوئٹہ سریاب تھانہ کے اندر کمرے میں موجود تین ایگل اسکواڈ کے اہلکار دم گھٹنے سے بے ہوش ہوگئے ۔

پولیس کے مطابق گزشتہ رات کمرے کے کھڑیاں اور دروازے بند ہونے سے دم گھٹنے سے ایگل اسکواڈ کے 3 اہلکار بے ہوش ہوگئے۔ جس پویس نے فوری طور پر بے ہوش اہلکاروں کو سول ہسپتال منتقل کرنے بعد اہلکاروں ڈسچارج ہوگئے۔