خضدار: شوہر کے ہاتھوں بیوی قتل

209

بلوچستان کے ضلع خضدار میں شوہر نے اپنی بیوی کا گلہ گھونٹ کر قتل کردیا ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق خضدار کے رہائشی محمد عمران نے اپنی اہلیہ کو اسکے والدین کے ہی گھر میں گلہ گھونٹ کر قتل کردیا۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ عمران ولد عبدلقیوم مگسی نے اس سے قبل اپنی اہلیہ کے بازو کو توڑ دیا تھا جس پر والدین نے اپنی بیٹی کو گھر میں واپس بلایا ہوا تھا، بعدازاں عمران نے بذریعہ میڑھ اپنے ساس سسر کو اعتماد میں لیا اور خاتون سے دوبارہ راضی ہوگیا۔

رات گئے شوہر نے بیوی کو اسکے والدین کے ہی گھر میں گلہ گھونٹ کر قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔

واقعہ کا مقدمہ مرحومہ کے والدین کی مدعیت میں تھانہ خضدار میں درج کرلیا گیا,والدین نے اعلی حکام سے قاتل کی جلد گرفتاری کی اپیل کی ہے۔