تربت: سابق سینیٹر اسلم بلیدئی فائرنگ سے زخمی

460

بلوچستان ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں نامعلوم مسلح افراد کے فائرنگ سے سابق سینیٹر و ایم پی اے اسلم بلیدئی زخمی ہوئے ہیں۔

انہیں شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

اسلم بلیدی کو نامعلوم مسلح افراد نے تربت میں چلڈرن پارک کے نزدیک فائرنگ کرکے زخمی کردیا۔ تاہم واقعہ کے محرکات معلوم نہیں ہوسکے۔

خیال رہے کہ اسلم بلیدئی پاکستان کے آنے والے الیکشن میں پنجگور کم کیچ کے قومی اسمبلی کے امیدوار بھی ہیں۔