مسترد شدہ کاغذات امیدواروں کے حوالے نہیں کیے جا رہے ہیں – سردار اختر جان مینگل

227

بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے کہا ہے کہ میرے پارٹی کے کارکن کل رات سے آر او آفس کے باہر کھڑے ہیں، کوئی افسر موجود نہیں۔ ہمارے مسترد شدہ کاغذات امیدواروں کے حوالے نہیں کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ مسترد کاغذ کے بغیر ہم ٹریبونل میں کیسے جا سکتے ہیں؟ یہ یقینی بنانے کے لیے ایک واضح حکمت عملی ہے کہ ہمارے لیے فیصلے کے بغیر عمل میں تاخیر ہو رہی ہے۔

سردار اختر مینگل نے بتایا ای سی پی نے کہا کہ آر او افسران کو سارا دن حاضر رہنا ہے لیکن مختلف لوگوں کے لیے مختلف قوانین ہیں۔

انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن اس کا نوٹس لیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کے عام انتخابات کے لئے سردار مینگل نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے جنہیں چاروں حلقوں سے متحدہ عرب امارت میں اقامہ رکھنے کی پاداش میں مسترد کیا گیا۔