کوئٹہ: گیس پریشر میں کمی کیخلاف احتجاج، سڑک بند

209

دارالحکومت کوئٹہ میں سریاب اور ملحقہ علاقوں کے مکینوں نے شدید سردی کے دوران گیس پریشر میں کمی کے خلاف یونیورسٹی کے قریب روڈ بلاک کرکے احتجاج کیا جس سے ہر قسم کی ٹریفک معطل ہوگئی۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ گیس انتظامیہ کی جانب سے گیس پریشر میں کمی اور گیس کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے کوئی اقدامات نہیں اٹھائے گئے بلکہ گیس بند کرکے بھاری بھرکم بل بھیجے جارہے ہیں جس کی وجہ سے غریب عوام دو وقت کی روٹی کے لئے پریشان ہیں شدید سردی سے بچنے اور امور خانہ داری میں خواتین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے لیکن گیس حکام ان مسائل کے حل پر کوئی توجہ نہیں دے رہے اس لئے ہم مجبو رہوکر شدید سردی میں احتجاج کررہے ہیں اور ہمارا مطالبہ ہے کہ گیس پریشر میں کمی کو دور کرکے بلا تعطل گیس فراہم کی جائے مظاہرین انتظامیہ کی یقین دہانی پر پر امن طور پر منتشر ہوگئے۔