ناروے کا بلوچ مظاہرین کی گرفتاریوں اور تشدد پر تشویش کا اظہار

420

بلوچ مظاہرین پر تشدد اور گرفتاریاں عالمی اقوام کا پاکستان پر تنقید

یورپین یونین سفیر برائے پاکستان کے بیان کے بعد یورپی ملک ناروے کی پاکستان میں موجود سفارت خانے کی جانب سے گذشتہ شب اسلام آباد میں بلوچستان سے آئے لانگ مارچ کے شرکاء کے ساتھ اسلام آباد پولیس کی جانب سے ناروا سلوک پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے-

ایک بیان میں سفارتخانے نے کہا ناروے بلوچستان میں انسانی حقوق کے خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے اسلام آباد آنے والے مظاہرین کے ساتھ پولیس کی جانب سے تشدد اور گرفتاریوں پر پریشان ہیں، پاکستان اظہار رائے آزادی کا احترام کرے –

گذشتہ شب اسلام آباد میں بلوچ مظاہرین پر تشدد اور گرفتاریوں کے بعد پاکستانی حکومت کو دنیا بھر سے تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے اس سے قبل یورپی یونین کے سفیر برائے پاکستان نے پولیس اقدامات پر تشویش کا اظہار کیا تھا-

یورپین ممالک کی جانب سے پاکستان پر زور دیا جارہا ہے کہ بلوچ مظاہرین کے خلاف طاقت کا استعمال بند کرے اور گرفتار مظاہرین کو فوری پر منظرعام پر لائے-