تربت: بم حملہ، پاکستانی فورسز اہلکار زخمی

552
فائل فوٹو

ضلع کیچ کے علاقے تربت میں تعلیمی چوک پر پاکستانی فورسز کے ایک چیک پوسٹ پر دستی بم حملہ کیا گیا۔

حکام نے واقعہ میں ایک اہلکار زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے ۔

یاد رہے کہ اس سے قبل تعلیمی چوک تربت میں پاکستان پیپلزپارٹی پاکستان پیپلزپارٹی کا ورکرز کنونشن ہوا تھا۔ جہاں سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے ۔

پولیس ذرائع کے مطابق تربت شہر کے تعلیمی چوک پرنامعلوم افراد نے دستی بم سے حملہ کیا ۔تعلیمی چوک پر ایف سی ناکہ موجود موجود ہے، دو منٹ کے فاصلے پر دو پہر کو پیپلز پارٹی کا ورکرز کنونشن منعقد ہوا تھا۔ جہاں پاکستان کے سابقہ صدر زرداری اور دیگر رہنما تشریف لائے تھے۔

واقعہ کے بعد فورسز نے مزید ناکہ بندی کرکے سخت چیکنگ شروع کردی ہے۔