نال اور خضدار کے کوہلو میں بھی لانگ مارچ کے شرکاء کے خلاف پاکستانی فورسز ایف سی اہلکار کی مدعیت میں ایف آئی آر درج کیا گیا ہے۔
ایف آئی آر میں سماجی رہنماء میر نعمت مری، بی ایس او کے ممبر مولا بخش مری اور صحافی نذر بلوچ قلندرانی سمیت متعدد افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔
درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ ان لوگوں فوج اور اداروں کے خلاف نعرے بازی کی ہے اور لوگوں کو اشتعال دلایا ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل نال اور خضدار میں سمی دین ، ڈاکٹر صبیحہ سمیت دیگر افراد کے خلاف بھی ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔
سمی بلوچ نے ایف آئی آر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ مجھ سمیت لانگ مارچ کے دیگر شرکاکے خلاف دہشت گردی دفعات کے ساتھ ایف آئی آر انتظامیہ اور مقتدرہ قوتوں کی بوکھلاہٹ ہے۔
انہوں نے کہاکہ اس سے پہلےبھی اپنے مطالبات سے دستبردار نہیں ہوئے ہیں اور نہ آگے چل کر ہونگے۔
انہوں نے کہاکہ ہمارا ایک پرامن مارچ ہے، ہمارے مطالبات جائز اور قانونی ہیں اور یہ جدوجہد لاپتہ افراد کی بازیابی تک جاری رہے گی۔